ابنا: ملتان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ اس دوران فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور وہ ملتان ائرپورٹ کے رن ون پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کےوقت 78کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی بھی چل رہی تھی۔حادثے میں آرمی ایوی ایشن کے دو پائلٹ میجر یاسر اور کیپٹن مرتضیٰ شہید ہوگئے۔جن کی میتیں سی ایم ایچ ملتان منتقل کردی گئیں ۔سول ایوی ایشن کے مطابق رن وے سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہٹاکر اسے کلیئر کردیا گیا اور فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید، پائلٹوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
ملتان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دونوں پائلٹس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔گذشتہ رات ملتان میں فنی خرابی کے باعث پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ملتان ایئر پورٹ کے رن وے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثےمیں پائلٹ میجر یاسر اور معاون پائلٹ کپیٹن مرتضی شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ ملتان ائیر پورٹ کے سامنے آرمی گروانڈ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آرمی ایوی ایشن کے افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمازہ جنازہ کے بعد شہید پائلٹ میجر یاسر کی میت ان کے آبائی علاقے جھنگ جبکہ کپیٹن مرتضی کی میت لاہور روانہ کر دی گئی ہے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
.......
/169